4 اگست، 2015، 2:47 PM

مذاکرات کے مثبت نتائج میں شہداء اور قوم کی پائمردی کا اہم کردار

مذاکرات کے مثبت نتائج میں شہداء اور قوم کی پائمردی کا اہم کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں سے مغربی ممالک بالکل عاجز اور مایوس ہوگئے تھے ایران کی پیشرفت کے مقابلے میں ان کی پابندیاں ناکام ہوگئیں اور مذاکرات کے مثبت نتائج شہداء کے خون اور قوم کی پائمردی کی بدولت حاصل ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں سے مغربی ممالک بالکل عاجز اور مایوس ہوگئے تھے ایران کی پیشرفت کے مقابلے میں ان کی پابندیاں ناکام ہوگئیں اور مذاکرات کے مثبت نتائج شہداء کے خون اور قوم کی پائمردی کی بدولت حاصل ہوئے ہیں۔

ایرانی وزير خارجہ نے ایران کی خارجہ پالیسی کی اسٹراٹیجک کونسل کے اراکان اور ایرانی حقوقدانوں کے اجلاس   میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بارے میں تشریح کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا ہدف ایران کے ایٹمی حقوق کا حصول اور عالمی سطح پر ایرانی قوم کی عزت اور عظمت کو اجاگر کرنا تھا انھوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم نے مذاکرات میں ایران کی ریڈ لائنوں کا پوری طرح تحفظ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی سے پوری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورمذاکرات کو ناکام بنانے والے ایک دو ملکوں کے بغیر باقی تمام ممالک نے مذاکرات کی کامیابی کا خیر مقدم اور استقبال کیا ہے۔ ظریف نے کہا سکیورٹی کونسل نے اپنی ایک قرارداد کے ذریعہ ایران کے خلاف اپنی چھ قراردادوں کو منسوخ کردیا اور سکیورٹی کونسل کا یہ اقدام تاریخ میں بے نظیر ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ یہ کامیابی ایرانی عوام کی پائمردی اور شہیدوں کی خون کی بدولت حاصل ہوئی ہے ظریف نے کہا کہ مذاکرات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور ان کی سفارشات کے مطابق آگے بڑھائے گئے اور رہبر معظم کی حمایت کے بغیر مذاکرات میں کامیابی ممکن نہیں تھی۔

News ID 1857125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha