3 اگست، 2015، 12:32 PM

نائجیریا کی فوج کا 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ

نائجیریا کی فوج کا 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ

نائجیریا کی فوج نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نائجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی شمالی ریاست بورنو میں کارروائی کرتے ہوئے بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، بازیاب کرائے گئے مغویوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بازیاب کرائے گئے مغویوں میں گزشتہ برس اسکول سے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست میں لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جن کے ہاتھ بےگناہ افراد کے خون سے رنگین ہیں۔

News ID 1857093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha