مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزارت خارجہ نے برطانوی شہریوں پر ایران کے سفر کے سلسلے میں عائد پابندی اور انتباہ منسوخ کردیا ہے۔
برطانوی وزير خارجہ فلپ ہامونڈ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد خطرہ ختم ہوگیا ہے اور اس کے بعد برطانوی شہری ایران کا سفر کرسکتے ہیں ۔ برطانیہ ایران میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی بھی کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ