24 جولائی، 2015، 10:17 AM

ترک فوجیں شام کے اندر داخل ہوگئیں

ترک  فوجیں شام کے اندر داخل ہوگئیں

ترک افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری کے بعد داعش پر کاری ضرب وارد کرنے کے لئےعیاش علاقہ سے شام کی سرحد کے اندر داخل ہوگئی ہیں ترکی نے اس سے قبل داعش کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک افواج نے داعش کے  ٹھکانوں پر گولہ باری کے بعد داعش پر کاری ضرب وارد کرنے کے لئے عیاش علاقہ سے شام کی سرحد کے اندر داخل ہوگئی ہیں ترکی نے اس سے قبل داعش کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اب داعش کو تشکیل دینے والے ممالک ہی داعش کا سرکچلنے کے لئے کارروائی کررہے ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ اگر داعش کی حمایت بعض عرب ممالک اور ترکی بند کردیں تو دہشت گردی کو ختم کرنے میں بہت مدد ملےگی دہشت گردوں کو اب بھی بعض عرب ممالک کی بھر مدد حاصل ہے جن میں قطر اور سعودی عرب شامل ہیں ۔ داعش نے ترکی میں ایک بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی جس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے اس کے بعد ترکی نے داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترکی نے اینجرلیک بیس سے امریکہ کو داعش کے خلاف ہوائی حملے کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔

News ID 1856839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha