18 جولائی، 2015، 1:39 AM

الانبار میں 70 داعش دہشت گرد ہلاک

الانبار میں 70 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 70 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 70 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 30 دہشت گرد الرمادی کے مغرب میں ہیت علاقہ میں بمباری میں مارے گئے ہیں جبکہ 40 مسلح دہشت گرد ہیت کے قریب الزقورہ علاقہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھرعراقی فورسز کے ترجمان نے فلوجہ کے قریب اہم علاقہ العذرہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس علاقہ میں سنیوں اور وہابیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے سنیوں کوعراقی فورسز کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News ID 1856698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha