18 جولائی، 2015، 2:22 PM

پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دیں۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری  تعینات کی گئی ہے۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، میر پور خاص، بدین، سانگھڑ، نواب شاہ، اور سندھ کے دیگر شہروں اور قصبات میں بھی عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

News ID 1856706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha