مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ترک عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ترک حکام نے عیدالفطر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے 9 روزچھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج جرمنی میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں کل عید فطر منائے جانے کی توقع ہے۔
ترکی میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
News ID 1865265
آپ کا تبصرہ