مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے ایک پارلیمانی وفد نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آییت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
کویت کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر مبارک الخرینج کی قیادت میں کویتی وفد نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی کویت کے وفد نے کویت کی شیعہ جامع مسجد میں حالیہ بم دھماکے کے بعد آیت اللہ سیستانی کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے شیعہ اور سنی اتحاد میں اپنا اہم نقش ایفا کرکے سامراجی طقاتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ کویت کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کویت حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مسجد پر حملہ در حقیقت شیعہ سنی اتحاد پر ایک ضرب تھی جسے آیت اللہ سسیتانی نے اپنے حکیمانہ بیان کے بعد ناکام بنادیا ۔
کویت کی امام صادق مسجد پر خزدکش حملے میں 250 شیعہ مؤمنین شہید اور زخمی ہوگئے حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
آپ کا تبصرہ