مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم قسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے پیغام میں اسرائيل کےحملے میں حزب اللہ کے مجاہدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کا حقیقی دشمن ہے۔ قسام بریگيڈ کے کمانڈر نے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین کی شام میں اسرائیل کے حملے میں شہادت کی خـبر سن کر دکھ ہوا لیکن اسلامی مقاومت کے شہیدوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا ۔ محمد الضیف نے کہا کہ مسلمانوں کے ہتھیار اسرائیل کی سمت ہونے چاہییں تھے لیکن اسلام دشمن عناصر یہی ہتھیار عراق و شام میں مسلمانوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔
قسام بریگیڈ
فلسطینی تنظیم کا حزب اللہ لبنان کے نام تعزیتی پیغام/ اسرائیل مسلمانوں کا حقیقی دشمن
مہر نیوز/ 22 جنوری / 2015 ء : فلسطینی تنظیم قسام بریگیڈ کے کمانڈر نے حزب اللہ لبنان کے سررباہ سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے پیغام میں اسرائيل حملے میں حزب اللہ کے مجاہدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کا حقیقی دشمن ہے۔
News ID 1848689
آپ کا تبصرہ