مہرخبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کو نئی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ایرانی صدر نے عراق میں امن و ثبات کے قیام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ کامیاب اور کامراں ہوجائیں گے۔ ایرانی صدر نے دونوں ممالک کےدیرینہ تاریخی ، ثقافتی اور سیاسی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
مہر نیوز/9 ستمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کو نئی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1840446
آپ کا تبصرہ