مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام کےصدارتی انتخابات کوشامی عوام اور حکومت کی فتح اور دہشت گردوں اور ان کے حامی ممالک کی شکست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کو شامی عوام کی بھر پور اور مکمل حمایت حاصل ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کے صدارتی انتخابات میں شامی عوام کی بھر پور شرکت کا کوئي بھی انکار نہیں کرسکتا اور شامی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ کوئی بھی طاقت بشار اسد کو شامی عوام سے جدا نہیں کرسکتی اور شام کا سیاسی حل بشار اسد کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے شام اور عراق میں بےگناہ مسلمانوں کا خون بہانے والے سلفی وہابی دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم سچے اور حقیقی مسلمان ہو تو تمہیں شام اورعراق میں مسلمانوں کا خون بہانے کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے اور مسلمانوں کے بجائے اسرائیل کے ساتھ لڑنا چاہیے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد اسلامی ممالک میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کے زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے دہشت گردوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب انھیں شام میں سوائے شکست اور ناکامی کے کچھ نہیں ملےگا اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کرنا چھوڑ دیں اور شام اور عراق میں مسملمانوں کا خون بہانے کے بجائے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے بارے میں فکر کریں۔ البتہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں سلفی وہابی دہشت گردوں سے توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ کیونکہ یہ لوگ فریب خوردہ اور گمراہ ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کے 88 فیصد عوام نے بشار اسد کو ووٹ دیکر ثابت کردیا ہے کہ شامی عوام بشار اسد کے ساتھ ہیں ۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں شامی عوام کی فتح پر خوشی ہے اور ہم شامی عوام کی اس کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ