مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے بہمن اسپتال میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی ۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد آیت اللہ مہدوی کنی کو عارضہ قلبی ہوا جس کے بعد انھیں بہمن اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان علاج کے بارے میں کوششوں کا قریب سے جائزہ لیا۔ رہبر معظم کے علاوہ دیگر اعلی سول حکام نے بھی آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی
مہر نیوز/ 5 جون / 2014 ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے بہمن اسپتال میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی ۔
News ID 1836787
آپ کا تبصرہ