مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اخضر ابراہیمی نے شام کے بارے میں جنیوا 2 کانفرنس کے بارے میں ایرانی صدرروحانی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔
اخضرابراہیمی نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اخضر ابراہیمی نے کل ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ شام کے مسئلہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ