مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں بوئنگ طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی ایشیانا ائر لائنز کے بوئنگ 777 طیارے میں 291 مسافر سوار تھے۔ سیول سے آنے والے طیارے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سان فرانسسکو انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی۔ اْترتے وقت طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرایا اور اگلا حصہ رن وے پر پھسلتا چلا گیا۔ طیارے میں آگ لگ گئی اور مسافروں نے جانیں بچانے کے لئے چھلانگیں لگادیں۔ حادثے کے بعد ائر پورٹ بند کردیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہل کار کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔طیارے میں عملے سمیت 307 افراد سوار تھے۔
امریکہ
امریکہ میں بوئنگ طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران 2 افراد ہلاک 181 زخمی
مہر نیوز/7 جولائی /2013ء: امریکہ میں بوئنگ طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1824551
آپ کا تبصرہ