17 اگست، 2012، 5:54 PM

عراق

عراق ميں بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات ميں 53 افراد ہلاک

عراق ميں بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات ميں 53 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 17 اگست 2012ء:عراق میں سلسلہ وار پر تشدد حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 53 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سلسلہ وار پر تشدد حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 53 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہو گئے ہیں۔ سيکيورٹي حکام کے مطابق بغدادسميت 9 مختلف شہروں ميں تقريباً 12 بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ہوئے. حکام کے مطابق بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ کرکوک ميں خود کش حملے ميں 6 پوليس اہلکار ہلاک اور 25 زخمي ہوئے. عسکريت پسندوں کے سابق گڑھ فلوجہ ميں بھي حملہ ہوا جہاں چيک پوائنٹ پر فائرنگ کرکے 4 پوليس اہلکاروں کو ہلاک کرديا گيا۔ عراقی حکام کے مطابق عراق کے دیگر شہروں باقوبا، اور دبیس میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں جن ميں 26 افرادمارے گئے.

News ID 1675713

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha