مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں قومی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ریاستی ڈوما کے انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق حکمراں جماعت متحدہ روس کو واضح برتری حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق پچھتر فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہوچکے جس کے مطابق حکمراں جماعت متحدہ روس کو سب سے زیادہ انچاس اعشاریہ ننانوے فی صد ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی دوسرے نمبر پر ہے جسے تقریباً بیس فی صد ووٹ ملے ہیں۔ روس کی پارٹی برائے انصاف اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بالترتیب تیرہ اور گیارہ فی صد ووٹ ملے ہیں
مہر نیوز-5 دسمبر 2011ء: روس میں قومی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ریاستی ڈوما کے انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق حکمراں جماعت متحدہ روس کو واضح برتری حاصل ہے۔
News ID 1477140
آپ کا تبصرہ