مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار زمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سرپرست علی اکبر صالحی نے انقرہ میں ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات کل رات ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو کے گھر پر ہوئی ، ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور ترکی کے باہمی روابط میں مضبوطی علاقائی استحکام کے لئے مفید اور مؤثر ثابت ہوگی ترکی کے وزیر خارجہ نے ترکی میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ان مذاکرات پر قریب سے نظر رکھےگا یہ مذاکرات 20 جنوری کو ہونگے۔اس ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے سرپرست نے ایران اور ترکی کے باہمی روابط کو تاریخی اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کے لئے ترکی اور ایران کے باہمی روابط کے استحکام کے ساتھ سعودی عرب اور شام کا کردار بھی مؤثر اور اہم ہے انھوں نے کہا کہ ایران علاقائی امن و سلامتی کے لئے تمام مسلمان ممالک کے ساتھ ملکر کام کرےگا۔ صالحی نے لبنان کے سیاسی بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کا سیاسی بحران لبنان کی سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی اور درایت کی روشنی میں قابل حل ہے۔
علی اکبر صالحی
ایرانی وزارت خارجہ کے سرپرست کی ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سرپرست علی اکبر صالحی نے انقرہ میں ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1234971
آپ کا تبصرہ