3 اگست، 2010، 4:46 PM

باراک اوبامہ

امریکی فوج عراق میں اس سال اکتیس اگست تک جنگی آپریشن ختم کردےگی

امریکی فوج عراق میں اس سال اکتیس اگست تک جنگی آپریشن ختم کردےگی

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج رواں سال اکتیس اگست سے جنگی آپریشنز ختم کردے گی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوال ے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج رواں سال اکتیس اگست سے جنگی آپریشنز ختم کردے گی۔

صدر اوبامہ نے جارجیا میں معذور امریکی فوجیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگرچہ جنگی مشنز میں امریکی فوج حصہ نہیں لے گی تاہم پینسٹھ ہزار فوج میں سے پچاس ہزار فوج عراق ہی میں رہے گی اور عراقی سکیورٹی فورسز کی مشاورتی حیثیت میں مدد کرے گی۔

صدر اوبامہ نے کہا کہ پچاس ہزار امریکی فوجی عراقی سکیورٹی فورسز کو تربیت دیں گے، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے اور شہریوں کی حفاظت میں مدد کریں گے۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں 50 ہزار امریکی فوجیوں تربیت کے لئے باقی رکھنا بالکل معقول نہیں کیونکہ تربیت کے لئے چند سو افراد بھی کافی ہیں اور 50 ہزار امریکیوں کے عراق میں باقی رہنے سے امریکی صدر کا عراق سے مکمل انخلا کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔

News ID 1127991

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha