19 اپریل، 2010، 2:41 PM

دھماکہ

پاک افغان شاہراہ کے قریب ایک دھماکے میں نیٹو کو تیل فراہم کرنے والے کنٹینر میں آگ لگ گئی

پاک افغان شاہراہ کے قریب ایک دھماکے میں نیٹو کو تیل فراہم کرنے والے کنٹینر میں آگ لگ گئی

پاک افغان شاہراہ کے قریب ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس نے نیٹوفورسز کے لئے سامان لے جانے والے ایک اور کنٹینر اورقریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان شاہراہ کے قریب ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس نے نیٹوفورسز کے لئے سامان لے جانے والے ایک اور کنٹینر اورقریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ دھماکے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔خاصہ دار فورس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکر میں جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر زور دار دھماکہ ہوا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے نیٹو فورسز کے لئے سامان لے جانے والے کنٹینر اور پاک افغان شاہراہ پر واقع قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا فائربرگیڈ کے عملے نے آگ پرقابو پالیا ہے۔

News ID 1066921

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha