-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
آزاد اور طاقتور ایران امریکہ کے لیے ناقابل قبول کیوں؟
واشنگٹن کا اصل مسئلہ صرف ایران کی پالیسیوں سے نہیں بلکہ مغربی ایشیا میں ایک طاقتور، آزاد اور بااثر ایران کے وجود سے ہے، جو علاقائی اور عالمی طاقت کے توازن کو متاثر کرتا ہے۔
تمام اہم خبریں
-
امریکہ کا ایران سے منسلک آئل ٹینکر ضبط کرنے کا دعوی
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس کی افواج نے بحر ہند میں ایک ایسے سپر آئل ٹینکر کو روک لیا ہے جسے واشنگٹن ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک قرار دیتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق داوینا نامی یہ جہاز پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں تھا اور دو ملین بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
لبنان میں صہیونی فوج کو بڑا دھچکا
عبری ذرائع ابلاغ نے لبنان میں اسرائیلی فوج کو پیش آنے والے ایک سخت سکیورٹی واقعے کی اطلاع دی ہے۔
-
حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرونز نے اسرائیلی دفاعی نظام کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں، امریکی میڈیا
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جدید فائبر آپٹک ڈرون حملوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کی خامیوں کو نمایاں کر دیا ہے، جبکہ ان حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملے، اسرائیلی فوجی ٹھکانے متعدد بار نشانہ
حزب اللہ نے الخیام، رشاف اور الشقیف کے اطراف اسرائیلی فوجی ٹھکانوں، گاڑیوں اور ایک مرکاوا ٹینک پر میزائل و ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
-
حزب اللہ روز بروز طاقتور ہو رہی ہے، اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بن گویر کا اعتراف
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ دریائے لیتانی کے شمال میں واپس نہیں جائے گی اور یہ تنظیم مسلسل طاقتور ہو رہی ہے۔ انہوں نے لبنان میں جنگ بندی کے امکانات کو وہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی نہیں بلکہ اپنے سکیورٹی خدشات کا مستقل حل چاہیے۔
-
حزب اللہ کا اسرائیلی شمالی محاذ کے کمانڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر بال بال بچ نکلا، صہیونی میڈیا
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے حالیہ عرصے میں جنوبی لبنان میں ایک فیلڈ دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے شمالی محاذ کے کمانڈر کی گاڑی کو فائبر آپٹک ایف پی وی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم حملے سے کچھ لمحے قبل کمانڈر گاڑی سے اتر گیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
ایران بھر میں کئی کیلومیٹر طویل عید غدیر تقریبات، قومی یکجہتی اور ولایت سے تجدید عہد
ایران بھر میں عید غدیر کے موقع پر کئی کلومیٹر طویل تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔ اس سال کی تقریبات جنگ رمضان اور رہبر شہید کی یاد کے باعث گزشتہ برسوں سے مختلف رنگ لیے ہوئے ہیں، جہاں مذہبی عقیدت کے ساتھ قومی اتحاد، استقامت اور وطن سے وابستگی کا بھرپور اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔
-
جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی حملے جاری، ایمبولینس بھی نشانہ بن گئی
لبنان کے جنوبی شہر صور اور اس کے نواحی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے بدستور جاری ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک امدادی ایمبولینس کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
-
حزب اللہ کے ڈرون حملے؛ 12 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی
جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں حزب اللہ کے حملوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
-
امریکی کانگریس نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی قرارداد منظور کر لی۔
-
لبنان میں اسرائیلی فوجی بے بس بطخوں کی طرح ہیں، سابق اسرائیلی آرمی چیف
اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف دان حالوتس نے لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو ایسے میدان میں بھیجا جا رہا ہے جیسے بطخوں کے جھنڈ کو نشانہ بازی کے میدان میں چھوڑ دیا جائے۔
-
کویت نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا، دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے اور دو ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
-
اسرائیل کے لئے حزب اللہ کے ڈرونز کا نیا چیلنج، رات کے اندھیرے میں بھی درست نشانہ، اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ کے ایف پی وی ڈرونز کی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس پر اسرائیلی فوج کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔
-
تہران کے شہری ہنگامی حالات کے انتظامی ادارے اور مہر میڈیا گروپ کے درمیان تعاون کا معاہدہ
شہری ہنگامی حالات کے انتظامی ادارے اور مہر میڈیا گروپ کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
ممکنہ ایران-امریکہ معاہدہ تہران کو مضبوط اور تل ابیب کو کمزور کرے گا، صہیونی اخبار
صہیونی اخبار ہاآرتص نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدہ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں تہران کی پوزیشن مزید مضبوط ہو جائے گی۔
-
حزب اللہ نے حملوں کا دائرہ بڑھا دیا، ایران مذاکرات میں زیادہ پراعتماد نظر آرہا ہے، اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے حملوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جبکہ ایران مذاکراتی عمل میں پہلے سے زیادہ پراعتماد اور مطالبات میں زیادہ سخت دکھائی دے رہا ہے۔
-
حزب اللہ نے اسرائیلی دعووں کا مزاق اڑایا، طنزیہ تصویر وائرل
حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کے دعووں پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں اسرائیلی آبادکار زمین پر پناہ لیے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔