22 جون، 2025، 11:58 AM

لائیو اپڈیٹ؛

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسادیے

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسادیے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "وعدہ صادق 3" آپریشن کی بیسویں لہر مختلف اقسام کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مائع اور ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کے امتزاج سے، تباہ کن وارہیڈز کی طاقت کے ساتھ اور دشمن کے دفاعی حصار کو عبور کرنے کی نئی حکمت عملیوں کے ذریعے درج ذیل اہداف کے خلاف شروع کی گئی:

بن گورین ایئرپورٹس

صہیونی حکومت کے حیاتیاتی تحقیقاتی مراکز

صہیونی حکومت کے سپورٹ بیسز اور مختلف سطحوں پر کنٹرول اور کمانڈ کے مراکز

عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران نے تل ابیب کے خلاف اب تک کا شدید ترین حملہ کیا ہے۔

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسادیے

اسرائیل کی ایرانی میزائلوں کو روکنے کی دفاعی صلاحیت کم ہو گئی ہے

غاصب صہیونی حکومت کی فوج آج ایران کے میزائل حملے کے مقابلے میں اپنی دفاعی صلاحیت میں کمی کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

"یسرائیل هایوم" نے مزید لکھا کہ آج کے ایرانی حملے میں اسرائیل کی جانب سے ایرانی میزائلوں کو روکنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس سے قبل بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ صہیونی حکومت کے دفاعی نظام میں خلل پیدا ہوا ہے اور حیفا میں خطرے کے سائرن بھی بروقت فعال نہیں ہو سکے۔

 ایرانی میزائل حملوں کی تصاویر اور معلومات شیئر نہ کریں

قابض صہیونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں سے درخواست کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں سے متعلق کوئی بھی معلومات یا تصاویر شائع یا شیئر نہ کریں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صہیونی جارحیت کے جواب میں آج ایک نئی میزائل کارروائی کے دوران ایران کی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں کے مختلف مقامات، جن میں حیفا بھی شامل ہے، کو نشانہ بنایا۔

اسی کے ساتھ، خطرے کے سائرن مقبوضہ جولان (جنوبی شام) اور الجلیلِ اعلیٰ جیسے علاقوں میں بھی بجائے گئے۔

اسرائیل پر حملے میں پہلی بار "خیبر میزائل" کا استعمال

ایران کی مسلح افواج کی جانب سے صہیونی حکومت کے فوجی اہداف پر بیسویں بڑی میزائل اور ڈرون حملے کی لہر انجام دی گئی۔

سپاہ نیوز چینل نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ خیبر میزائل پہلی بار اس آپریشن میں مقبوضہ علاقوں کی جانب فائر کیا گیا۔

 ایران کی جانب سے 40 میزائل فائر کیے گئے؛ کئی علاقوں پر میزائل گرنے کی اطلاعات

معاریو نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے اس شدید حملے میں 40 میزائل شامل تھے

رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اور ان کے شَرَرے حیفا کے علاقے کرمل، شمالی ساحلی علاقے اور گریٹر تل ابیب کے 10 مختلف مقامات پر گرے ہیں۔

صہیونی حکومت کے داخلی محاذ نے بھی اعلان کیا ہے کہ 400 شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جو شمال میں حیفا سے لے کر تل ابیب اور القدس (یروشلم) تک پھیلے ہوئے ہیں۔

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسادیے

 بیسویں لہر میں پہلی بار خیبرشکن ملٹی وار ہیڈ بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا، سپاہ پاسداران انقلاب

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسادیے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے "وعدہ صادق 3" آپریشن کی بیسویں لہر میں پہلی بار خیبرشکن ملٹی وار ہیڈ بیلسٹک میزائل کے فائر کیے جانے کی اطلاع دی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کا اعلامیہ نمبر 16 حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ولا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

"وعدہ صادق 3" آپریشن کی بیسویں لہر 40 ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں کے فائر کے ساتھ شروع ہوئی۔

اس کارروائی میں پہلی مرتبہ سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کی تیسری نسل کے ملٹی وار ہیڈ خیبرشکن بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا، جو نئی اور حیران کن حربی حکمت عملی کے ساتھ زیادہ درستگی، تباہ کن اثر اور مؤثریت کے لیے فائر کیے گئے۔

اس حملے میں بن گورین ایئرپورٹ، صہیونی حکومت کا حیاتیاتی تحقیقاتی مرکز، اور صہیونی کنٹرول و کمان کے متبادل مراکز کو ایسے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جو وار ہیڈ لینڈنگ کے وقت مانور کرنے، آخری لمحے تک رہنمائی حاصل کرنے اور مختلف تباہ کن وار ہیڈز سے لیس تھے۔

ایک بار پھر خطرے کے سائرن میزائلوں کی درست ضربتوں کے بعد بجنے لگے اور دشمن کو عدم توازن کا شکار کر دیا۔

ہم اعلان کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی بنیادی صلاحیتیں ابھی تک اس مقدس دفاع میں استعمال نہیں کی گئی ہیں۔

News ID 1933770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha