مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کا نکولس مدورو کے اختیارات، اپوزیشن لیڈر اور صدارت کے دعویدار جوان گوائیڈو کو منتقل کرنے پر دباؤ کے پیش نظر وینزویلا میں فوج بھیجنے کا آپشن موجود ہے۔ سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فوجی مداخلت بھی ممکن ہے، یقینی طور پر یہ ہمارے لیے ایک آپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس آپشن پر غور نہیں کیا کیونکہ ہم ابھی اس عمل میں بہت دور ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس عمل سے بہت بڑے احتجاج سامنے آرہے ہیں۔
امریکہ، کینیڈا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک کی جانب سے گزشتہ سال دوبارہ انتخابات میں نکولس مدورو کی کامیابی کو قبول نہیں کیا گیا تھا اور خود ساختہ صدر گووئیڈو کو ملک کا اصل رہنما تسلیم کیا تھا۔
نکلولس مدورو کو روس، چین اور ترکی کی حمایت حاصل ہے جن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی مداخلت سے وینزویلا کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ