مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی عدالت نے برطانوی حکومت کو امریکی جیل گوانتاناموبے میں قید رہنے والے برطانوی شہری بنیام محمد پر مبینہ تشدد سے متعلق خفیہ دستاویز کو منظرِ عام پر لانے کا حکم دیا ہے جبکہ برطانوی حکومت نےعدالتی حکم کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے کیونکہ اس سے مستقبل میں امریکہ کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔
امریکہ نے بھی برطانیہ کی عدالت کے امریکی خفیہ ادارے سی آئی کی دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ان دستاویزات میں مبینہ طور پر بنیام محمد پر زیرِ حراست تشدد کے شواہد موجود ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
اکتیس سالہ بنیام محمد کو سن دو ہزار دو میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں پہلے مراکش اور اس کے بعد گوانتاناموبے لے جایا گیا۔
جمعہ کو ہائی کورٹ میں لارڈ جسٹس تھامس اور مسٹر جسٹس لائڈز جونز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی سلامتی کو کوئی "سنجیدہ خطرہ" نہیں ہے اور ان دستاویزات کو منظرِ عام پر لانے میں عوام کی بہت دلچسپی ہے۔ لیکن برطانوی عدلت کے اس حکم کو نظر انداز کرنے کے لئے برطانوی اور امریکی سیاسی لیڈر متحد ہوگئے ہیں واضخ رہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے بہانے سے امریکہ اور برطانیہ نے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ