مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی تیسویں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر 1167 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں تخفیف کرنے سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے انقلاب اسلامی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خط میں رہبر معظم سے مختلف سول ، فوجی اور انقلاب اسلامی ،عدالتوں سے سزایافتہ 1167 افراد کی سزاؤں کو معاف یا ان میں تخفیف کرنے کی درخواست کی تھی رہبر معظم نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا ہے
آپ کا تبصرہ