12 ستمبر، 2008، 1:26 PM

امریکی حملہ

پاکستان کے قبائلی علاقہ میں امریکی حملوں کا سلسلہ جاری // امریکہ کےتازہ ترین حملے میں 12 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ میں امریکی حملوں کا سلسلہ جاری // امریکہ کےتازہ ترین حملے میں 12 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور پرائمری سکول کو میزائلوں سے حملہ کیاہے جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان اور پرائمری سکول کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی طالبان بتائے جاتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے یہ واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے قریباً دو کلومیٹر دور مشرق کی جانب علاقہ ٹول خیل میں شادم خان نامی قبیلے میں پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق میزائل حملہ امریکی جاسوس طیاروں سے کیاگیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق حملے سے پرائمری سکول کے علاوہ قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرائمری سکول کافی عرصہ سے بند تھا اور وہاں مقامی طالبان رہائش پذیر تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک مہینے میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امریکہ کی جانب سے میزائل حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ساٹھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی حدود میں حملے کی اجازت امریکی صدر نے خفیہ طور پر دے رکھی ہے۔ لیکن پاکستانی حکومت امریکی حملوں کی بارہا مذمت کرچکی ہے اور کہہ چکی ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی غیر کو حملے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔

 

News ID 748167

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha