24 جون، 2008، 1:15 PM

حسینی

یورپی ممالک کے اقدام سے ایران اپنے مسلّم حقوق کے حصول میں مزید مستحکم واستوار ہو گا

یورپی ممالک کے اقدام سے ایران اپنے مسلّم حقوق کے حصول میں مزید مستحکم واستوار ہو گا

وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی تنگ نظری اور ایران کے خلاف محدود پیمانے پر مالی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے اس متضاد اقدام کی بنا پر ایران اپنے مسلّم حقوق کے حصول میں مزید استوار ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی تنگ نظری اور ایران کے خلاف محدود پیمانے پر مالی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے اس متضاد اقدام کی بنا پر ایران اپنے مسلّم حقوق کے حصول میں مزید استوار ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ مثبت فضا قائم کرنے کے لئے طرفین ایکدوسرے کےپیکیجز پر غور کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کے اس اقدام سے معاملے کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملے گی اور ایران کسی کے دباؤ میں آکراپنے مسلّم حقوق سے ہرگز دست بردار نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے مطابق چلنا چاہیے اور ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے باہر ان کوئي بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔

 

 

News ID 704995

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha