19 دسمبر، 2007، 10:35 PM

روسی ماہرین

روس کی طرف سے ایٹمی ایندھن کی ترسیل ایران کے ایٹمی پروگرام کے پر امن ہونے کی تائید ہے // یورینیم افزودہ کرنا ایران کا حق ہے۔

روس کی طرف سے ایٹمی ایندھن کی ترسیل ایران کے ایٹمی پروگرام کے پر امن ہونے کی تائید ہے // یورینیم افزودہ کرنا ایران کا حق ہے۔

روسی ماہرین نے روس کی طرف سے ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے لئے ایٹمی ایندھن کی ترسیل کو درست ، اہم اور تعمیری اقدام قراردیا ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی ماہرین نے روس کی طرف سے ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے لئے ایٹمی ایندھن کی ترسیل کودرست ، اہم اور تعمیری اقدام قراردیا ہے ۔ روس کے سیاسی ریسرچ سینٹر کے سربراہ " ولادیمیر اورلف "  نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ایٹمی ایجنسی اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعمیری تعاون کیا ہے ۔ اور ایران کا ایٹمی مرکز ہمیشہ بین الاقوامی مبصرین کے لئے باز رہا ہے اور روس کی طرف سے ایران کو ایٹمی ایندھن کی فراہمی اس بات کا واضح ثبوٹ ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے روسی ڈوما کے سابق نائب سربراہ نے بھی روس کے اقدام کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو بہت پہلے انجام پانا چاہیے تھا ۔اس نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ بند نہیں کیا ہے ۔ روسی ڈوما کے سابق نائب سربراہ کا کہنا تھا پرامن ایٹمی پروگرام کے لئے یورینیم کی افزودگی ایران کا حق ہے اور یہ حق بین الاقوامی قوانین کے بالکل مطابق ہے ۔

 

News ID 607970

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha