25 اگست، 2007، 2:09 PM

افغانستان

افغانستان میں دوستانہ فائرنگ سے 3 برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے

افغانستان میں دوستانہ فائرنگ سے 3 برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے مطابق جنوبی افغانستان میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 برطانوی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے مطابق جنوبی افغانستان میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 برطانوی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 2 زخمی ہو گئے ہیں کابل سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب برطانوی فوجیوں نے طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران جنگی طیاروں سے مدد طلب کی بیان کے مطابق جنگی طیارے نے اس جگہ پر ایک بم گرایا جہاں پر برطانوی فوجوں اور مبینہ طالبان جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی برطانیہ کی وزارت دفاع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے کجکی ولسوالی میں امریکی طیارے نے جھڑپ کے دوران ایک بم گرایا جس سے تین برطانوی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی افغانستان میں دو ہزار ایک کے بعد برطانیہ کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے، جن میں سے پچاس لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

News ID 540858

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha