20 مارچ، 2026، 2:55 PM

ایران کے ساتھ جنگ میں کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہوئے، بلومبرگ

ایران کے ساتھ جنگ میں کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہوئے، بلومبرگ

بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران کم از کم 16 امریکی جنگی طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگی کارروائیوں کے دوران کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔

بلومبرگ نے یہ اعتراف اس وقت کیا جب ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے امریکی اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایف‑35 کو ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنانے کی خبر سامنے آئی۔

اس واقعے کے بعد بلومبرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران کم از کم 16 فوجی فضائی طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق تباہ ہونے والے فضائی اثاثوں میں 10 ریپر ڈرونز بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر کئی فوجی طیارے حملوں یا مختلف واقعات کے دوران شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

News ID 1938582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha