مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو ماضی بھلا کر بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے چار نکاتی پیش کش کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہندوستان دونوں ملکوں کے رشتوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہےانھوں نے کہا کہ " دونوں ملکوں کی طرف سے آنے والی تجاویز پاکستان اور ہندوستان کے رشتے بہتر بنانے میں اہم کردار اد کریں گی اور ہم انکا خیرمقدم کرتے ہیں" منوہن سینگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ مسائل کے حل کے لیے کھلے ذہن اور دوستانہ ماحول میں سوچنے کی ضرورت ہے وزیر اعظم پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انکی حکومت پاکستان کے ساتھ جاری بات چیت سےمطمئن ہے اور اسکے نتائج بھی مثبت بر آمد ہوں گے
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ
ہندوستان اور پاکستان کو بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو ماضی بھلا کر بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
News ID 424578
آپ کا تبصرہ