مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس میں بڑھتے ہوئے عوامی احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر لیون کے مرکزی علاقے میں دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک احتجاجی اجتماع منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ لوران نونیز نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی سکیورٹی کے لیے تقریباً 70 ہزار پولیس اہلکار اور جینڈرمیری فورسز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
واضح رہے فرانسیسی مزدور یونینوں ’’سی ایف ڈی ٹی‘‘، ’’سی جی ٹی‘‘ اور ’’اونسا‘‘ نے نجی شعبے کے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم دسمبر کو ہونے والی عمومی ہڑتال میں شرکت کریں۔
ان یونینوں نے آجروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مذاکرات کو مسلسل مؤخر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری شعبے کے ملازمین کی یونینوں نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے تعین کے لیے بنیادی شرح میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم فرانسیسی حکومت نے 2027ء میں اس شرح میں اضافے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ