مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں خطے کی حالیہ پیش رفت اور دشمنوں کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی ایران کے مقابلے میں دشمن کے ہر غلط اندازے نے اسے بھاری شکست سے دوچار کیا ہے اور اس کی اگلی غلطی نئے محاذوں اور اس سے بھی بڑی حیرانگی کا باعث بنے گی۔
انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ایران کے مقابلے میں دشمن کے ہر غلط اندازے نے اسے بھاری شکست سے دوچار کیا ہے اور اس کی اگلی غلطی نئے محاذوں اور اس سے بھی بڑی حیرانگی کا باعث بنے گی۔
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے قومی صلاحیت اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی مدبرانہ قیادت، ایرانی قوم کی تاریخ ساز حمایت اور نظام کے تمام اداروں کے باہمی تعاون کے ساتھ، ایران پوری قوت کے ساتھ اس پیچیدہ صورتحال سے نکل جائے گا۔
آپ کا تبصرہ