مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر و معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر ایران، انقلابِ اسلامی کی حمایت اور ولایتِ فقیہ سے عقیدت کے اظہار میں عوام کی 200 شب کی استقامت کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ 200 راتوں سے ہمارے ایران کے دفاع کرنے والے ہم وطن سپاہی بموں اور گولیوں کی بارش اور مکمل جنگ کے بیچ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ جو لوگ کل ہمارے ساتھ نہیں تھے، وہ آج کھلے دل کے ساتھ قوم کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عزت اور فتح کا پرچم سربلند ہے اور اس قوم کے دلوں میں امید بدستور زندہ ہے۔ یہ عزیز قوم سربلند ہے اور سربلند ہی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ