5 جولائی، 2026، 8:53 AM

تہران: شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ آیت اللہ سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی

تہران: شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ آیت اللہ سبحانی کی اقتداء میں ادا کی گئی

تہران کی مصلائے امام خمینی میں آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید رہبر انقلاب اور ان کے اہل خانہ کے اجساد مطہر کی نماز جنازہ کی امامت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید رہبر انقلاب اور ان کے اہل خانہ کی وداعی تقریب کے دوسرے روز آیت اللہ جعفر سبحانی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ سے پہلے شہید امام خامنہ ای کو فوجی سلامی دی گئی اور عوام نے فوجی سلامی کے ساتھ ایران کا قومی ترانہ پڑھا۔

نماز جنازہ میں صدر پزشکیان سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

مصلائے امام خمینی میں کل صبح سے شہری شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریبات جاری ہیں۔ کئی ملین افراد الوداعی تقریب میں شریک ہیں جبکہ مختلف ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ الوداعی تقریبات اور تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے ایران آرہے ہیں۔

News ID 1940142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha