24 جون، 2026، 4:24 PM

ایران-امریکہ معاہدہ خطے کے لیے انتہائی اہم، اردوغان 

ایران-امریکہ معاہدہ خطے کے لیے انتہائی اہم، اردوغان 

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو خطے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ بحران کے مستقل حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کے روز انقرہ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ خطے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ انقرہ اس بحران کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود خطے میں امن قائم ہو کر رہے گا۔ اگر ہمارے خطے میں امن آنا مقدر ہے تو اسرائیل کی سرگرمیوں اور رکاوٹوں کے باوجود یہ عمل ضرور مکمل ہوگا۔

اردوغان نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ ترکی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا مرحلہ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے۔

News ID 1939956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha