15 مئی، 2026، 2:34 PM

جنگ بندی اور مذاکرات: امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم

جنگ بندی اور مذاکرات: امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم

تہران کی جانب سے دو مرحلوں پر مشتمل مذاکراتی منصوبہ پیش کیا گیا تھا جس میں پہلے مرحلے میں جنگ کے خاتمے اور دوسرے مرحلے میں جوہری مذاکرات کی تجویز شامل تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تحریری تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر جوہری معاملے پر اپنے سابقہ مؤقف کو دہرایا ہے۔

تہران ٹائمز کو موصول ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے ایران کی تحریری تجویز کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے تہران کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے خاص طور پر جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے سخت اور دباؤ پر مبنی مطالبات کو دوبارہ دہرایا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے دو مرحلوں پر مشتمل مذاکراتی منصوبہ پیش کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کی تجویز دی گئی تھی، جبکہ ایران کی شرائط پوری ہونے کی صورت میں دوسرے مرحلے میں جوہری معاملے پر مذاکرات شروع ہونا تھے۔

News ID 1939297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha