16 اپریل، 2026، 11:35 PM

مخالف فریق کی بدعہدی خطے میں امن و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، قالیباف

مخالف فریق کی بدعہدی خطے میں امن و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات میں کہا کہ ایران پورے خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے، لیکن مخالف فریق بار بار وعدہ خلافی کرکے امن کی کوششوں کو ناکام بناتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل اور قطعی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دوست اور برادر ملک ہے اور دونوں قوموں کے درمیان قربت کے باعث دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

قالیباف نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پورے خطے کے لیے جامع اور دیرپا امن کا خواہاں ہے۔ جن لوگوں نے جنگ شروع کی اور اب خود ہی اس کو روکنے کے لیے بے چین ہیں، وہ اپنے ماضی کے غیرذمہ دارانہ رویوں کو عملی طور پر ترک کریں گے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران خطے میں مکمل امن اور سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہے، لیکن مخالف فریق ہمیشہ بدعہدی کرکے ان کوششوں کو نتیجہ خیز ہونے سے روکتا ہے۔

انہوں نے لبنان کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے گفتگو میں واضح کیا کہ لبنان، جامع جنگ بندی کا لازمی حصہ ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب پیش رفت میں لبنان کا کردار بہت اہم ہے۔

News ID 1938912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha