7 اپریل، 2026، 10:09 AM

جنگ کا 39 واں دن، حیفا پر شدید حملے، صہیونیوں میں شدید خوف و ہراس؛

جنگ کا 39 واں دن، حیفا پر شدید حملے، صہیونیوں میں شدید خوف و ہراس؛

ایران اور امریکہ و صہیونی حکومت کے درمیان جنگ کے 39 ویں روز ایرانی مسلح افواج نے حیفا سمیت مقبوضہ علاقوں پر شدید حملے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جاری جنگ کے 39ویں دن حیفا اور اس کے اطراف میں شدید حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اب یہ جنگ صرف محدود ردعمل تک نہیں رہی بلکہ ایک ایسے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس میں دشمن کے بنیادی ڈھانچے اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنگ اب روک تھام کے مرحلے سے نکل کر بڑے پیمانے پر تباہ کن کارروائیوں کی سمت بڑھ رہی ہے۔ شمالی مقبوضہ فلسطین سے لے کر خطے میں امریکی اڈوں تک، مختلف محاذوں پر بڑھتی سرگرمیاں اس بات کی علامت ہیں کہ میدان جنگ میں برتری کا رخ تبدیل ہورہا ہے۔

اس دوران سپاہ پاسداران کے فضائی و خلائی شعبے کے کمانڈر واضح کیا کہ میزائل حملوں میں حیفا شہر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلا شروع ہو چکا ہے اور کئی اہم خدمات اور بنیادی سہولتوں میں خلل پیدا ہوا ہے۔

اسی تناظر میں دشمن کے دفاعی نظام سے متعلق یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر دفاعی صلاحیت موجود نہیں رہی، جسے مبصرین صہیونی حکومت کے دفاعی ڈھانچے کی کمزوری اور دباؤ کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

ادھر ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

News ID 1938778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha