مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ طیارہ بردار بحری جہاز "جرالد فورڈ" کے کمانڈر کو بھی برطرف کریں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بحری جہاز کے کمانڈر نے یمن کے مجاہدین اور عوام کے خوف سے باب المندب سے گزرنے کی ہمت نہیں کی اور دو ہفتے تک سرگرداں رہنے کے بعد ایک من گھڑت کہانی کے ساتھ بحیرہ احمر اور خطے سے فرار اختیار کر لیا۔
قاآنی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود تمام امریکی دہشت گرد افواج کا انجام بالآخر فرار ہی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، سردار قاآنی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ "اپ اسکرولڈ" نامی ایپلیکیشن پر فعال کیا گیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم ایک فلسطینی نوجوان کی جانب سے شروع کیا گیا ہے، جس نے غزہ میں جاری نسل کشی کے دوران اپنے خاندان کے 60 افراد کو کھو دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ