20 فروری، 2026، 9:02 PM

ایران اور متحدہ عرب امارات کا تجارت، بینکاری اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور متحدہ عرب امارات کا تجارت، بینکاری اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران میں ایرانی وزیر اقتصاد اور اماراتی سفیر کی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے اور مالی روابط کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایران کے وزیر امور اقتصادیات و خزانہ اور متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارت، معیشت، بینکاری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں متحدہ عرب امارات کے نامزد سفیر خالد عبداللہ بالحول نے ایرانی وزیر اقتصاد علی مدنی‌زاده  سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات وسیع اور اہمیت کے حامل ہیں اور متحدہ عرب امارات ایران کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ تجارتی حجم کے باوجود دونوں ملکوں کو چاہیے کہ تجارتی اور مالی لین دین کو مزید آسان بنائیں اور بینکاری روابط کو وسعت دیں تاکہ موجود صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

وزیراقتصاد نے ایران کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اماراتی سرمایہ کاروں کو بڑے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ایران کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سرکاری سرمایہ کاری اجازت نامے ان منصوبوں کی کشش میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ایران کا جغرافیائی محلِ وقوع اسے ایک اہم راہداری بناتا ہے، جہاں سے شمالی علاقائی منڈیوں تک رسائی ممکن ہے۔
اس موقع پر اماراتی سفیر خالد عبداللہ بالحول نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال منعقد ہونے والا ایران-امارات مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

News ID 1938163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha