مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک اپنے ہتھیار صرف اس وقت حکومتِ فلسطین کے حوالے کرے گی جب اسرائیلی قبضہ ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں غزہ کی انتظامیہ فلسطینی ریاست کے تحت ہوگی اور اسی کو ہتھیار منتقل کیے جائیں گے۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ ہمارے ہتھیاروں کی موجودگی قابضین کی موجودگی سے جڑی ہے، اور اگر یہ صورتحال ختم ہو جائے تو ہم اپنے ہتھیار فلسطینی ریاست کے حوالے کر دیں گے۔
ان کے دفتر نے وضاحت کی کہ حکومت سے مراد ریاستِ فلسطین ہے۔
خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے مسئلے پر فلسطینی دھڑوں اور ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اور حماس اس بات پر آمادہ ہے کہ بین الاقوامی فورسز سرحدی نگران کے طور پر کام کریں اور کسی بھی جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کریں۔
آپ کا تبصرہ