27 نومبر، 2025، 8:34 PM

مقبوضہ فلسطین میں ابوعبیدہ کی آواز گونج اُٹھی

مقبوضہ فلسطین میں ابوعبیدہ کی آواز گونج اُٹھی

مقبوضہ فلسطین کے ریلوے اسٹیشنوں پر ہیکرز نے ابوعبیدہ کی تقریر اور فلسطینی نغمے نشر کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 14 نے خبر دی ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے مقبوضہ فلسطین کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے پبلک لاؤڈ اسپیکر سسٹم پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس دوران القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کی تقریر اور فلسطینی نغمے نشر کیے گئے، جسے صہیونی آبادکاروں نے ریکارڈ کیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مختلف شہروں میں پیش آیا، جہاں اسٹیشنوں کے قریب سے گزرنے والے افراد کو عربی زبان میں جملے، خطرے کے سائرن اور فلسطینی نغمے سننے کو ملے۔

اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سائبر حملے کے مرکز کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق ابتدائی اندازوں میں کہا گیا ہے کہ اربن ڈیجیٹل کمپنی کے اشتہاری نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے، جسے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

News ID 1936774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha