26 نومبر، 2025، 12:58 PM

مقاومتی محاذ کو جھکانا صہیونیوں کی خام خیالی ہے، آیت اللہ آملی لاریجانی

مقاومتی محاذ کو جھکانا صہیونیوں کی خام خیالی ہے، آیت اللہ آملی لاریجانی

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور جبهۂ مقاومت کو تسلیم کروانا صہیونی رژیم کا ایک بڑا وہم ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصلحتِ نظام کی تشخیص کونسل کی اعلی نظارتی کمیٹی کے اجلاس میں آیت اللہ آملی لاریجانی نے حضرت صدیقہ کبری فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔  

انہوں نے حزب اللہ کے ممتاز کمانڈر شہید ہیثم علی طباطبائی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم کمانڈروں کا فقدان حزب اللہ اور مقاومتی محاذ کے لیے سنگین ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ صہیونی رژیم یہ گمان کرتی ہے کہ دباؤ اور جرائم کے ذریعے حزب اللہ اور مقاومتی محاذ کو تسلیم کرائے گی، لیکن یہ ایک بڑا وہم ہے کیونکہ آج دنیا کے مشرق و مغرب میں قومیں اس رژیم کے خلاف کھل کر نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے سب سے بڑے شہر میں ایک مسلمان و شیعہ شخصیت کو، جو علی الاعلان صہیونی رژیم کے خلاف موقف رکھتی ہے، بطور میئر منتخب کیا جانا اس حقیقت کی دلیل ہے کہ عوامی دھارے امریکی حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔  

آیت اللہ آملی لاریجانی نے زور دیا کہ دنیا بھر کے آزاد عوام، خصوصاً مغرب اور امریکہ میں، فلسطینی عوام کی حمایت مقاومتی محاذ کی کامیابی کی نشانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ، لبنان، عراق اور یمن میں مقاومتی محاذ نے حالیہ جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، لیکن ان کی کامیابیاں امریکہ اور صہیونی رژیم کے تصور سے باہر ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، یمن اور حماس کے کمانڈروں کا قتل صہیونی رژیم کے لیے کوئی کامیابی نہیں، کیونکہ آج یہ رژیم جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے نظام کے طور پر دنیا میں رسوا ہے اور آزاد عوام اس کے خلاف متحد ہیں۔  

آیت اللہ آملی لاریجانی نے تاکید کی کہ مقاومتی محاذ کو تسلیم کرانا ایک وہم ہے اور صہیونی رژیم اس آرزو تک نہیں پہنچ سکے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ خداوند عالم مقاومتی محاذ کو نوجوانوں کی موجودگی اور شہید کمانڈروں کے جانشینوں کے ذریعے نصرت عطا کرے۔  

انہوں نے آخر میں ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ امام خمینیؒ اور رہبر معظم کے بیان کردہ بسیجی فکر و عمل ملک میں عام ہو کر ترقی و پیشرفت کا ذریعہ بنے۔

News ID 1936746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha