22 نومبر، 2025، 10:44 PM

ایران کی مدد کے قدردان ہیں؛ تہران کے خلاف کسی کی حمایت نہیں کریں گے، بارزانی 

ایران کی مدد کے قدردان ہیں؛ تہران کے خلاف کسی کی حمایت نہیں کریں گے، بارزانی 

عراقی کردستان کے صدر نے کہا کہ ایران ہمارے لیے ایک اہم پڑوسی ہے اور کردستان ریجن ہمیشہ ایران کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان ریجن کے صدر نیچیروان بارزانی نے ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا: ہم سیاست میں بنیادی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ خطے میں امن اور استحکام کے ضامن ہوں۔ گزشتہ سال ایران کے سفر اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد ہم نے کئی مسائل پر باہمی اتفاق نظر حاصل کی، جو آج تک جاری ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔  

ایران اور کردستان کے درمیان تجارتی تعلقات 

بارزانی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے سالانہ اجلاس میں کہا: ایران ہمارے لیے ایک اہم پڑوسی ہے اور کردستان ریجن ہمیشہ ایران کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتا ہے۔ صرف اقتصادی پہلو کو دیکھیں تو ایران اور کردستان کے درمیان سالانہ تجارتی تبادلہ تقریباً 11 سے 12 ارب ڈالر ہے، جس کا بڑا حصہ ریجن کے اندر ہی ہوتا ہے۔ ہمارا مؤقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہم کبھی بھی ایران کے خلاف کسی فریق کی حمایت نہیں کریں گے۔

ایران کی حمایت کا اعتراف

بارزانی نے مزید کہا: ایران نے ماضی میں ہماری مدد کی ہے اور ہم ان تمام حمایتوں کے قدردان ہیں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں۔ یہ پالیسی ماضی میں بھی تھی، آج بھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ اگرچہ بعض اوقات ہمارے اور ایران کے درمیان غلط فہمیاں رہی ہیں، لیکن ہم نے کبھی بھی کسی طرف سے ایران کے خلاف مدد نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔ ہم اصولی سیاست پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔

بے بنیاد دعووں کی تردید  

بارزانی نے بعض الزامات کے جواب میں کہا: یہ دعوے بالکل بے بنیاد ہیں۔ کردستان ریجن کی سیاست اور مفاد میں نہیں کہ ایران کے خلاف کسی مسئلے میں شامل ہو۔ ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کہیں گے کہ ہم ایران کی تمام حمایتوں اور مدد کے شکر گزار ہیں۔

News ID 1936657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha