مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے کابینہ کے وزراء اور اعلی فوجی حکام کے ہمراہ شام کے مقبوضہ علاقوں کا دورہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ غاصب صہیونیوں نے جنوبی شام میں اسرائیلی فوجی چوکی کا دورہ کیا تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دورے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک تصویر میں نیتن یاہو اور ساعر کو فوجی اہلکاروں کے ساتھ چوکی پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دورے میں اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاتز، وزیرخارجہ گیدعون ساعر، فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور شِن بیت کے سربراہ ڈیوڈ زینی بھی شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ