اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اہلیہ کی طبیعت کی  ناسازہونے  کے باعث دورہ منسوخ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ کو اپنڈیکس آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے رابطہ ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد نے دورہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا۔  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پہنچنا تھا۔

News Code 1905621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =