11 نومبر، 2025، 1:58 PM

عراق؛ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن  

عراق؛ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن  

عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے الیکشن کمیشن کی ترجمان جمانہ الغلائی نے کہا ہے کہ 2025 کے پارلیمانی انتخابات کے ووٹنگ عمل میں کسی قسم کی دھاندلی کا امکان موجود نہیں۔  

انہوں نے وضاحت کی کہ بیلٹ بکس خفیہ تالوں کے ذریعے محفوظ کیے گئے ہیں اور تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیبل کے ذریعے الیکٹرانک نیٹ ورک سے منسلک ہیں، جن میں کسی قسم کی دراندازی ممکن نہیں۔  

جمانہ الغلائی نے مزید کہا کہ نتائج تیز کرنے والے آلات صرف اُن ووٹوں کو پڑھتے ہیں جو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے درج کیے گئے ہوں، اور یہ عمل سائبر سکیورٹی کے ماہر اداروں کے تعاون سے انجام دیا جاتا ہے تاکہ انتخابی عمل کو محفوظ بنایا جا سکے۔  

انہوں نے زور دیا کہ ووٹرز کے ووٹ محفوظ ہیں اور ان میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں۔ عوام اپنے کارڈ حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں اور پھر ووٹنگ مراکز میں جا کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

News ID 1936419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha