مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے Intellectual Property کے شعبے میں دو اہم بین الاقوامی معاہدوں ویانا اور اسٹرسبورگ ایگریمنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے بعد وہ اس شعبے کے تمام عالمی معاہدوں کا رکن بن گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر جنیوا میں ایران کے مستقل نمائندے اور سفیر علی بحرینی نے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ سے ملاقات کی اور دونوں معاہدوں کی توثیق اور الحاق کے دستاویزات جمع کرائیں۔
بحرینی اور تانگ نے دانشورانہ املاک کے قومی و عالمی ترقی میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسٹرسبورگ معاہدہ سن 1971 میں منظور ہوا تھا، جس کے تحت بین الاقوامی پیٹنٹ درجہ بندی نظام قائم کیا گیا۔ یہ نظام دنیا بھر میں ایجادات اور تکنیکی معلومات کو یکساں طریقے سے درجہ بند کرنے، تلاش کرنے اور شیئر کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
دو سال بعد منظور ہونے والا ویانا معاہدہ Trademarks کے لیے ایک عالمی درجہ بندی نظام تشکیل دیتا ہے، جس کے ذریعے لوگوز اور علامتوں جیسے تصویری عناصر کو منظم اور معیاری انداز میں درجہ بند کیا جاتا ہے۔
ان دونوں کے ذریعے عالمی سطح پر پیٹنٹ اور ٹریڈمارک دفاتر کے مابین تعاون، ہم آہنگی اور ڈیٹا کے موثر تبادلے کو فروغ دیا جاتا ہے جس سے intellectual property کے تحفظ اور نظم و نسق میں شفافیت اور یکسانیت پیدا ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ