27 اکتوبر، 2025، 8:57 AM

جرمنی، فرانس، ناروے اور جنوبی کوریا میں فلسطین کے حق میں بڑے مظاہرے

جرمنی، فرانس، ناروے اور جنوبی کوریا میں فلسطین کے حق میں بڑے مظاہرے

دنیا بھر میں عوام فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، جرمنی، فرانس، ناروے اور جنوبی کوریا میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہروں میں غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے مختلف ممالک، بشمول جرمنی، فرانس، ناروے اور جنوبی کوریا میں عوام نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے۔

الجزیرہ کے مطابق، جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے "انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں" کے نعرے لگاتے ہوئے فلسطین اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھی مظاہرین نے شاہی محل کے سامنے جمع ہو کر فلسطینی عوام کے لیے انصاف کے مطالبے کے ساتھ اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کی اپیل کی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شارل دوگال ہوائی اڈے پر مظاہرین نے اسرائیل کو ہتھیار اور گولہ بارود کی ترسیل کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صہیونی ریاست کو اسلحہ فراہم کرنا فوری طور پر بند کیا جائے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہفتے کے روز فلسطینی حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

اسی طرح سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی فلسطین کے حامیوں نے ہفتے کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا اور مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کے صہیونی منصوبے کے خلاف آواز اٹھائی۔

News ID 1936143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha