25 اکتوبر، 2025، 2:55 PM

امریکہ کا طیارہ بردار بحری جہاز وینزویلا کی جانب روانہ، جارحیت کا خطرہ بڑھ گیا

امریکہ کا طیارہ بردار بحری جہاز وینزویلا کی جانب روانہ، جارحیت کا خطرہ بڑھ گیا

پینٹاگون کے مطابق USS Gerald Ford اور پانچ تباہ کن جنگی جہاز لاطینی امریکہ بھیجنے کے علاوہ 4,500 اضافی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی امریکہ نے لاطینی امریکہ میں اپنی فوجی سرگرمیوں کو بڑھاتے ہوئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald Ford اور اس کے ہمراہ پانچ تباہ کن جنگی جہازوں پر مشتمل اسٹرائیک گروپ کو خطے کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شین پارنیل نے تصدیق کی کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے USS Gerald Ford اور اس کے اسٹرائیک گروپ کو جنوبی کمان کے علاقے میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکہ کے داخلی تحفظ اور مغربی نصف کرہ میں سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی اور روک تھام کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی محض منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی سے کہیں زیادہ طاقت کا مظاہرہ ہے اور یہ اقدام وینزویلا کے خلاف امریکہ کے سخت مؤقف کی عکاسی کرتا ہے جو طویل عرصے سے واشنگٹن کی تنقید کا نشانہ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، امریکہ پہلے ہی خطے میں آٹھ جنگی جہازوں پر 6,000 سے زائد سیلرز اور میرینز تعینات کرچکا ہے جنہیں اب USS Gerald Ford، پانچ تباہ کن جہازوں اور 4,500 اضافی اہلکاروں کی مدد حاصل ہوگی۔

مذکورہ طیارہ بردار جہاز اس وقت بحیرہ روم میں موجود ہے تاہم اس کی لاطینی امریکہ آمد کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی گئی۔

News ID 1936117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha